لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم نے معصوم بچے اور چھوٹی عمر کی بچیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر اشیاء قبضے میں لے لیں.
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کو اطلاع ملی تھی کہ لاہور کے علاقے بادامی باغ میں امداد علی نامی شخص بچوں کی نازیبا ویڈیو بناکر ان کے والدین کو بلیک میل کرتا ہے جبکہ خوف کی وجہ سے بچوں کے والدین خاموش ہیں، کچھ افراد علاقے سے نقل مکانی کر گئے۔
ایف آئی اے نے اطلاع ملنے پر بادامی باغ میں ایک گھر میں چھاپہ مار کر امداد علی کو گرفتار کر لیا، ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور لیپ ٹاپ اور برآمد کرلیا۔ ایف ائی اے سائبرکرائم ونگ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
ایف آئی اے کے مطابق امداد علی گزشتہ کئی برس سے اس کام میں ملوث تھا، موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے ملنے والی نازیبا ویڈیوز سے پتہ چلے گا کہ کتنی بچے اور بچیوں کے ساتھ یہ گندی حرکت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے اس بات کی بھی تفتیش کر رہا ہے کہ کہیں بچیوں کے ساتھ زیادتی تو نہیں کی گئی۔
The post کم سن بچوں اور بچیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2QfqJqt
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.