Tuesday, 8 January 2019

وزیراعظم کا سرکاری اسپتالوں کا اچانک دورہ؛ عدم سہولیات پر اظہار ناراضگی

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال راولپنڈی اور ہولی فیملی اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

عمران خان نے اسپتال میں مریضوں کے لیے سہولیات کے فقدان پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ہولی فیملی کے وارڈ میں ایک بستر پر دو مریضوں کو دیکھ کر برہم ہوگئے۔

مریضوں کے لواحقین نے وزیراعظم کو طبی سہولیات میسر نہ ہونے سے متعلق شکایات کیں۔ تیمار داروں نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں نہ ادویات ملتی ہیں اور نہ ہی ٹیسٹ ہوتے ہیں، مریضوں کو ٹیسٹ کیلئے باہر لے جانا پڑتا ہے۔ وزیراعظم نے اسپتال انتظامیہ کو سہولیات میں بہتری لانے کی ہدایات کی۔

وزیراعظم اسپتالوں کے دورے کے بعد راولپنڈی کے فوارہ چوک کے قریب قائم کردہ “پناہ گاہ” پہنچے اور بے گھر افراد کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ معاون خصوصی افتخار درانی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے بہترین انتظامات پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی اور انتظامیہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ نہایت سرد موسم میں خلق خدا کیلئے گرم بستر اور خوراک کی فراہمی عظیم خدمت ہے، محروم انسانوں کی نگہداشت معاشرے کی ذمہ داری ہے، شہریوں کا اپنی مدد آپ کے تحت انسانیت کی خدمت کیلئے آگے بڑھنا نہایت حوصلہ افزا ہے۔

The post وزیراعظم کا سرکاری اسپتالوں کا اچانک دورہ؛ عدم سہولیات پر اظہار ناراضگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Txw1Q8
via IFTTT

Related Posts:

  • ریٹائرڈ ملازمین کی انتخابی ڈیوٹی لگانے کا انکشافکراچی: انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن اورسرکاری اداروں کی سنگین غفلت اورلاپروائی سامنے آگئی تاہم رٹائر ملازمین کی انتخابی ڈیوٹی  لگانے کاانکشاف ہوا ہے۔ رٹائرڈ اور الیکشن سے قبل رٹائرڈ ہونے والے سرکاری ملازمین ک… Read More
  • Special persons must avail postal ballot paper facility: ECP ISLAMABAD: The Election Commission of Pakistan (ECP) has asked special persons to avail postal ballot paper facility to exercise their right of vote in general election.  The commission has extended the date to apply f… Read More
  • لوٹوں کا ہم سفرقاعدہ یہ ہے کہ حرام چیز لیبل بدلنے سے بھی حرام رہتی ہے۔ سود کا نام منافع رکھ دیں یا شراب کا لیبل بدل کر مصفی دودھ لکھ دیں تو بھی یہ حرام ہی رہیں گے۔ اسی طرح آپ لوٹے کا نام بدل کر باغی رکھ لیجیے، وننگ ہارس کہہ لیجیے یا الیکٹیب… Read More
  • گیارہ سالہ کریم وارث کے مصوری کے حیرت انگیزشاہکارمنفرد صلاحیتوں کے حامل نائجیریا کے 11 سالہ کریم وارث کے مصوری کے فن پاروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ صرف 6 سال کی عمر سے مصوری کرنے والے 11 سالہ کریم وارث نے کارٹون کیریکٹرز کے اسکیچ بنانے شروع کیے اور جیسے جیسے ان … Read More
  • آبی بحران؛ زرعی پیداوار میں 2040 تک 8 تا 10 فیصد کمی کا خدشہاسلام آباد: پاکستان میں پانی کی قلت کے باعث 2040 تک زرعی پیداواری شرح میں 8 سے10 فیصد کمی واقع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ ٹیکنالوجی ٹرانسفر فریم ورک کے تحت پاکستان کی جانب سے مرتب شدہ ٹیکنالوجی نیڈز اسیسم… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.