Monday, 14 January 2019

کراچی میں زہریلے کھانے سے ہلاک بچوں کے والدین نے ریسٹورینٹ مالکان کو معاف کردیا

 کراچی: کلفٹن کے علاقے میں ریسٹورینٹ میں زہریلے کھانے سے ہلاک 2 بچوں کے والدین نے ریسٹورینٹ مالکان کو معاف کرتے ہوئے کیس ختم کرنے کی درخواست کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے کلفٹن کے ریسٹورنٹ ’’ایریزونا گرل‘‘ میں زہریلے کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہم نے واقعے کے ذمہ داروں کو معاف کردیا ہے، مزید کوئی کارروائی نہیں چاہتے۔

وکیل خواجہ نوید نے کہا کہ فریقین میں سمجھوتہ ہوگیا ہے اور مقدمہ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے راضی نامے کی نقول ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یہ پڑھیں: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق

11 نومبر کو کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں مضر صحت کھانے سے دو کم سن بچے جاں بحق جب کہ والدہ بے ہوش ہوگئی تھیں۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے واقعے کا از خود نوٹس لیا تھا جس پر ریسٹورینٹ کے مالک سمیت عملے کے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی نے ریسٹورینٹ پر چھاپہ مار کر کھانے پینے کا سامان تحویل میں لیا اور ٹیسٹ کرایا تو پتہ چلا کہ بچوں کی موت زہر خورانی کی وجہ سے ہوئی تھی، ریسٹورنٹ میں 3 سال پرانے زائد المیعاد گوشت میں کیمیکل کی مقدار بہت زیادہ پائی گئی، مستند لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق اموات ’ایکولائی‘ کی مقدار کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی۔

The post کراچی میں زہریلے کھانے سے ہلاک بچوں کے والدین نے ریسٹورینٹ مالکان کو معاف کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TNquoJ
via IFTTT

Related Posts:

  • خواتین کی صحت مند سرگرمیاںسست یا غیر فعال رہنے والی خواتین میں زیادہ تیزی سے بڑھاپا آنے کا خطرہ منڈلاتا رہتا ہے۔ اس تحقیق میں  پندرہ سو خواتین نے حصہ لیا تھا۔ یہ وہ خواتین تھیں جو زیادہ تر وقت یا تو بیٹھ کر گزارتی تھیں یا پھر ہر روز چالیس منٹ سے… Read More
  • اچھا لگنا آپ کا بھی تو حق ہے!ملک وال: موسم گرما میں سورج کی تپش جب بڑھ جاتی ہے تو یہ نہ صرف جلد کو جھلسا دیتی ہے بلکہ رنگت بھی سیاہ کر دیتی ہے۔ اس موسم میں خواتین کے پاؤں پر چپل کے نشان یا سینڈل کے نشان بن جاتے ہیں جو  انتہائی برے معلوم ہوتے ہی… Read More
  • بجٹ عوام دوست نہیں،انتخابی ہے۔۔۔ نئی حکومت نیا بجٹ پیش کرے گی؟پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے گزشتہ دنوں چھٹا وفاقی بجٹ پیش کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مالی سال 2018-19ء کیلئے 59 کھرب 32 ارب 50 کروڑ روپے پر مبنی حجم کا بجٹ پیش کیا ہے، جو پچھلے مالی سال کے بجٹ کے حجم س… Read More
  • آخر کب تکوہ من موہنی سی شکل و صورت کی ہنس مکھ لڑکی تھی۔ میرے پڑوس میں برتن دھونے آتی تھی۔ کبھی مجھے اس سے کوئی کام ہوتا تو میں بھی اسے اپنے پاس بلالیا کرتی تھی۔ اس کی باتیں اور ہنسی دل موہ لینے والی تھی۔ اکثر مجھے اپنے لیے  آنے و… Read More
  • رمضان کی تیاریرمضان مسلمانوں کے لیے مقدس مہینہ ہے۔ یہی وہ مہینہ ہے جس میں قرآن آتارا گیا۔ اس مہینے کی اتنی فضیلت ہے کہ اس کو چند لفظوں میں سمونا مشکل ہی نہیں، بلکہ ناممکن بھی ہے۔ اس مقدس اور پر فضیلت  مہینے کی اہمیت کا اندازہ اس بات… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.