کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ کی خالی جنرل نشست پرانتخاب کیلیے پولنگ جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور احمد کاکڑ، اپوزیشن جماعتوں کے حمایت یافتہ بی این پی کے غلام نبی مری سمیت 5 امیدوار مدمقابل ہیں جب کہ پولنگ کے عمل میں صوبائی اسمبلی کے اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے
دوسری جانب سینیٹ الیکشن میں پریذائیڈنگ افسر کے فرائض صوبائی الیکشن کمشنر اسرار خان سرانجام دیں گے، پولنگ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پولنگ کے لئے بیلٹ پیپرز کی ترسیل وقت پر مکمل ہوگیا تھا اور پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے سے ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
واضح رہے سینیٹ کی جنرل نشست پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر سرداراعظم موسیٰ خیل کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
The post بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پرانتخاب کیلیے پولنگ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2D7vvDh
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.