Saturday, 19 January 2019

امن کمیٹی باڑہ کے سربراہ میرعالم آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

خیبرایجنسی: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے امن کمیٹی باڑہ خیبر ایجنسی کے سربراہ میر عالم آفریدی جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ضلع میں اچینی خوڑ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ملک میر عالم آفریدی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ملک میر عالم آفریدی پشاور سے باڑہ جارہے تھے کہ ٹول پلازہ حیات آباد کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ٹارگٹ کلرز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے اسپتال منتقل کر دی جب کہ اہم شواہد اکھٹے کرنے کے لئے پولیس کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے ملک میر عالم آفریدی پر پانچ سال قبل ارباب روڈ کے قریب خودکش حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

The post امن کمیٹی باڑہ کے سربراہ میرعالم آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Mhtzej
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.