Saturday, 19 January 2019

معاشی بہتری کیلئے درآمدات کو کم کرنا ہوگا، عبدالرزاق داؤد

 کراچی: وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ معاشی بہتری کیلئے درآمدات کو کم کرنا ہوگا۔

کراچی میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے پاکستان ایڈیبل آئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ملکی تاریخ ریکارڈ برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے، ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ برآمدات اس سال ہوئی ہیں، چین سے زراعت کے شعبے میں تعاون کی بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشیر تجارت کی کمپنی کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ ملنا مفادات کا ٹکراؤ نہیں، چیئرمین واپڈا

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ معاشی بہتری کیلئے درآمدات کو کم کرنا ہوگا، نامساعد حالات کے باوجود ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان کو تجارتی و کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا ہے۔

The post معاشی بہتری کیلئے درآمدات کو کم کرنا ہوگا، عبدالرزاق داؤد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2svK3GC
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.