ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکار گووندا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’’جڑواں‘‘ میں پہلے وہ کام کررہے تھے لیکن سلمان خان کے لیے انہوں نے اس فلم کی قربانی دے دی تھی۔
1997 میں ریلیز ہوئی کامیڈی فلم ’’جڑواں‘‘ بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے جس میں ان کے ساتھ اداکارہ کرشمہ کپور اوراداکارہ رامبھا نے مرکزی کردارادا کیا تھا تاہم بالی ووڈ اداکار گوندا نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان سے پہلے وہ اس فلم میں مرکزی کردار اداکررہے تھے لیکن سلمان سے دوستی کی خاطر انہوں نے اس فلم کی قربانی دی تھی۔
حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو میں گووندا نے کہا کہ میری فلم ’’جڑواں‘‘ کی شوٹنگ شروع ہوچکی تھی اور ایک دن سلمان خان نے مجھے فون کیا اور کہا چیچی بھیا آپ کتنی ہٹ فلمیں دوگے؟ آپ ایک فلم کررہے ہو ’’جڑواں‘‘ اس کی شوٹنگ آپ بند کردو اوروہ فلم مجھے دے دو۔ سلمان کے کہنے پر فلم کی چلتی ہوئی شوٹنگ وہیں پرروک دی گئی اور اسے سلمان خان کو دے دیا گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: قادر خان کے بیٹے نے گووندا کی منافقت کا پول کھول دیا
گووندا نے مزید کہا میرا اورسلمان کا تعلق بالکل گھر کے افراد جیسا ہے، جس محبت اورعزت سے سلمان مجھ سے بات کرتے ہیں اس کے درمیان کبھی فلمیں نہیں آسکتیں، لہٰذا جب سلمان نے مجھ سے فلم کی شوٹنگ روکنے کے لیے کہا تو میں نے منع نہیں کیا اور وہ چلتی ہوئی فلم انہیں دے دی۔
واضح رہے کہ فلم’’جڑواں‘‘ کی کامیابی کے بعد ہدایت کار ڈیوڈ دھون نے 20 سال بعد اس کا سیکوئل ’’جڑواں 2‘‘ کے نام سے بنایا تھا جس میں انہوں نے اپنے بیٹے ورون دھون کو سلمان خان کی جگہ مرکزی کردار میں کاسٹ کیا۔ پہلی فلم کی طرح یہ فلم بھی باکس آفس پر کامیاب رہی تھی۔
The post سلمان خان کیلئے بلاک بسٹرفلم ’’جڑواں‘‘ کی قربانی دی تھی، گووندا کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2CGaFth
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.