Saturday, 19 January 2019

سوات میں گھر میں گیس لیکیج دھماکا، 7 افراد زخمی

سوات: سیدوشریف میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات میں سیدوشریف کے علاقے شاہین آباد میں گیس لیکیج کی وجہ سے گھر میں دھماکا ہوا جس کے باعث خاتون اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دھماکے سے گھر کے تین کمرے بھی متاثر ہوئے جب کہ مقامی لوگوں اور ریسکیوں کے اہلکاروں نے متاثرین کو امداد دی۔

The post سوات میں گھر میں گیس لیکیج دھماکا، 7 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2W1SDKy
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.