Friday, 18 January 2019

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

 راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں معروف ماڈل ایان علی کی 3 مختلف درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے معروف ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی، اس دوران کسٹم پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ملزمہ دانستہ طور پر غیر حاضر ہے لہذا اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے، ملزمہ 2  سال ایک ماہ سے غیر حاضر ہے، ضمانتیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وکیل صفائی نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں تو ملزمہ عدالت آجائے گی۔

سماعت کے دوران ایان علی کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست، مستقل حاضری سے معافی اور ایک جرم میں 2  ٹرائل کے خلاف درخواست پر بھی بحث مکمل کرلی گی جس کے بعد عدالت نے تینوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 23 جنوری کو سنایا جائے گا۔

The post کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2CE0ZiX
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.