Friday, 18 January 2019

یاسرشاہ نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے لئے کمر کس لی

لیگ اسپنر یاسر شاہ نے بھی بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے لئے کمر کس لی۔

قومی لیگ اسپنر نے سلہٹ میں اپنی ٹیم کھلنا ٹائٹنز کو جوائن کرنے کے بعد باقاعدہ پریکٹس کا آغاز بھی کر دیا ہے ۔  یاسر شاہ جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ایک روزہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں تاہم  اسپنر نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں گرین کیپس کی نمائندگی کی تھی،  پاکستان کو ان  ٹیسٹوں میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کھلنا ٹائٹنز ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کی شمولیت سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، یاد رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک، محمد حفیظ ،شاہد آفریدی، جنید خان، محمد سمیع ،محمد عرفان، عامر یامین، وہاب ریاض سہیل تنویر بھی لیگ کے دوران مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

The post یاسرشاہ نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے لئے کمر کس لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Hevtxg
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.