Friday, 18 January 2019

پاکستانی ٹیلنٹ کو فٹنس کے نام پر ضائع کیا جارہا ہے، عاقب جاوید

سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید نے قومی ٹیم کے لیے فٹنس کلچر پر سوال اٹھا کر اس سے مضحکہ خیز قرا ر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیلینٹ کو فٹنس کے نام پر ضائِع کیا جارہا ہے. 

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اگر تیز ڈورنا ہی اہم ہوتا تو انضمام الحق کبھی کھیل نہ پاتے اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کی صلاحیتوں کو کوئی دیکھ نہ پاتا، رانا ٹنگا کی مثال سب  کے سامنے ہے، ان سب نے اپنی تکینیک اور مہارت  کے بل بوتے پر نام کمایا، ہمیں اس چیز کو سمجھنا ہوگا کہ کرکٹ فٹ بال نہیں جس میں صرف تیز دوڑنے والے کی اہمیت ہوتی ہے تاہم فٹنس کی اہمیت اپنی جگہ ایک حد تک ضروری ہے لیکن اس کو بنیاد بناکر بہترین تکنیک اور ٹیلنٹ رکھنے والے کرکٹرز کو پاکستان ٹیم سے دور نہیں کرنا چاہیے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ بورڈ مکی آرتھر، گرانٹ فلاور سمیت تمام غیر ملکی اسٹاف کو اس بات کا پابند کرے کہ وہ  ورلڈکپ سے پہلے اپنے گھروں میں جانے کے بجائے یہاں رہ کرکھلاڑیوں کو ورلڈکپ کی تیاری کرائیں، کوچز بدلنے حل نہیں، کسی  کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ وہ گھمائے گا اور ہماری ٹیم ٹاپ پر پہنچ جائے گی، اچھے نتائج کے لیے  بہترین پلاننگ کرنا پڑتی ہے، مکی آرتھر اینڈ کمپنی کو بھی ابھی سے 30 کرکٹرز کا پول تیارکرکے ورلڈکپ  کیمپ کی پلاننگ کرلینی چاہیے اور  چھ ماہ ان کو تیارکریں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ماضی میں  ایسا ہی ہوتا آیا ہے کہ غیرملکی کوچز چھٹیوں پر چلے جاتے ہیں کچھ پی ایس ایل میں مصروف ہوجائیں گے اور پھر ایسا ہوگا کہ ورلڈکپ سے چند روز پہلے کیمپ لگےگا، اور پھر ساری توجہ اس بات پر ہوتی ہے کہ کون تیز بھاگ سکتا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم میں اس وقت ہی بہتری آئے گی جب ہم اپنے ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو عزت دیں گے۔

پاکستانی ٹیم نے جب بھی جنوبی افریقہ کا دورہ کیا، کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے،ا س بار جو چیز سامنے آئی ہے وہ ٹیم میں زیادہ رفتار والے بولرز کا نہ ہونا ہے، اس وقت ہمارے پاس 130 سے 135 تک کی اسپیڈ والے بولرز ہیں، افریقا کے سارے بولرزسے ان کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، وہ سب 140 سے اوپر گیند کررہے ہیں۔ انہوں نے پلاننگ کے ساتھ شارٹ پچز کرکے پاکستانی بلے بازوں کو آوٹ کیا، ہمارے عثمان شنواری  بگ بیش میں 150 تک گیند کررہے ہیں، ان کوٹیسٹ سے باہر رکھا، وہاب ریاض دوسرا ایسا بولر ہے جو وہاں پر ہونا چاہیے تھا، پہلی دفعہ دیکھا کہ بغیر تیاری کے  ہم جنوبی افریقہ گئے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلی، ون ڈے سیریز میں یقین ہے کہ ہماری ٹیم اچھا کھیلے گی۔

The post پاکستانی ٹیلنٹ کو فٹنس کے نام پر ضائع کیا جارہا ہے، عاقب جاوید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2W3nMh0
via IFTTT

Related Posts:

  • Fire and Safety Mock drill SHIMLA: Employees of Himachal Pradesh Fire Department are showing their skill how to dodge fire in any emergency at the Ridge in Shimla. Source: UNI from The Siasat Daily https://ift.tt/2CJEWcV via IFTTT … Read More
  • Bollywood wishes ‘total rockstar’ Zoya on 46th birthday New Delhi: Bollywood director Zoya Akhtar has turned a year wiser and her dear friend and Bollywood actor Sonam Kapoor has the best birthday wish for her ‘total rockstar’. Taking to her Instagram stories, the ‘Veere Di Weddi… Read More
  • Global cues, rupee subdue equity indices Mumbai: Broadly negative global cues, along with a weak rupee and a rise in global crude oil prices subdued the key domestic equity indices during Monday’s morning trade session. The Indian rupee opened on a weaker note at 7… Read More
  • Islamic Travel Mart MUMBAI: Vinod Tawde, Minister, Minority Development and Wakf, Govt of Maharashtra and Dr Maqsood Ahmad Khan, Chief Executive Officer, Haj Committee of India during inauguration of Islamic Travel Mart (ITM) at World Trade… Read More
  • Air India air hostess falls off plane while boarding Mumbai: An Air India air hostess fell off a Mumbai-Delhi flight on Monday morning during boarding process at Mumbai airport. The incident took place when the flight AI864 was being readied for its scheduled departure around … Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.