Friday, 25 January 2019

سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کا ٹیزر ریلیز

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم’’بھارت‘‘کا دھماکے دار ٹیزر جاری کردیاگیا جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم’’بھارت‘‘کا انتظار شائقین بے صبری سے کررہے ہیں طویل انتظار کےبعد فلم کا ٹیزر ریلیز کردیاگیا ہے جس میں بہت عرصے بعد سلمان خان مصالحہ ہندی فلم کے ہیرو کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔

تقریباً ایک منٹ 26 سیکنڈ کے ٹیزر کی ابتدا برصغیر کی تقسیم کے مناظر سے ہوتی ہے۔ ٹیزر میں سلمان خان بہت ہی جاندار مکالمے اداکرتے ہوئے اور مختلف روپ میں نظر آرہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی اورسلمان خان کا کردار نہایت دلچسپ ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی سرزمین پر پاکستانی پرچم کشائی؛ سلمان خان مشکل میں پھنس گئے

فلم کے دھماکے دار ٹیزر پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین  کا کہنا ہے کہ بہت عرصے بعد سلمان خان کی اتنی شاندار فلم آرہی ہے جب کہ شائقین ٹیزر دیکھ کر ہی فلم’’بھارت‘‘ کو سپر ہٹ قرار دے چکے ہیں۔

فلم کی ہدایت علی عباس ظفر نے دی ہے جو اس سے قبل سلمان خان کے ساتھ ’’سلطان‘‘اور’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘جیسی کامیاب فلمیں بناچکے ہیں۔ فلم میں سلمان خان کے ہمراہ مرکزی کردار میں اداکارہ کترینہ کیف نظر آئیں گی۔ فلم عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

The post سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کا ٹیزر ریلیز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2FYR8ap
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.