Tuesday, 17 July 2018

 7 سالہ بچی نے اغوا کرنے والے ملزم کو شناخت کرلیا

 کراچی:  جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت  میں 7 سالہ بچی کے اغوا کیس میں متاثرہ بچی نے ملزم شمیم کو شناخت کر لیا، ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا پیر کو تھانہ مومن آباد پولیس نے7 سالہ بچی کو اغوا کرنے والے عادی ملزم شمیم کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پیش کیا اس موقع پر متاثرہ بچی کا بیان قلمبند کیا گیا ۔

بچی نے ملزم کو شناخت کرتے ہوئے کہا کہ اس انکل نے مجھے اغوا کیا اور خالی پلاٹ میں لے کر گیا ملزم شمیم احمد نے صحافیوں کے روبرو اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ میں بھٹک گیا تھا لیکن زیادتی نہیں کی، ملزم نے کہا کہ میں بچی کو غلط نیت سے لے کر گیا تھا، بچی کی والدہ نے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا میری بچی تکلیف سے گزری اور سب ثابت بھی ہو رہا ہے، عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

The post  7 سالہ بچی نے اغوا کرنے والے ملزم کو شناخت کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uFpVm9
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.