کراچی: محکمہ موسمیات نے اگلے 3 روز کے دوران شہر میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے شہر کا موسم معتد ل ہے، پیر کو شہر کا مطلع ابر آلود رہا جبکہ سمندر کی سمت سے تندوتیز ہوائیں چلیں جن کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،پیر کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5جبکہ زیادہ سے زیادہ 34.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع ابرآلود ہونے سے اگلے 3روز کے دوران بونداباندی جبکہ ہلکی بارش کا امکان ہے ،آج (منگل) کو شہر کا مطلع مکمل ابر آلود اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35ڈگری کے درمیان رہے گا۔
The post کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران ہلکی بارش کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NT2mih
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.