کراچی: سیمنز چورنگی کے قریب فیکٹری ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔
مشتعل افراد کی جانب سے کیے جانے والے پتھراؤ سے ایس ایچ او سائٹ اے کا سر پھٹ گیا جبکہ کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے فیکٹری انتظامیہ نے ملازمین کو دو دن کی چھٹی کا کہا تھا اور پیر کو جب ملازمین آئے تو فیکٹری کا گیٹ بند دیکھ کر سمجھے کہ انھیں نکال دیا گیا ہے اور فیکٹری بند ہوگئی ہے پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں 6 مظاہرین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود سیمنز چورنگی کے قریب فیکٹری ملازمین کی بڑی تعداد جن میں خواتین بھی شامل تھیں احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردیا اور نعرے بازی شروع کردی۔
جس کی وجہ سے سیمنز چورنگی سمیت ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اس حوالے سے ایس ایچ او سائٹ اے خالد رفیق جو کہ مظاہرین کے پتھراؤ سے زخمی ہوگئے تھے انھوں نے بتایا کہ فیکٹری انتظامیہ سے احتجاج کے حوالے سے بات چیت کی گئی تو انھوں نے بتایا کہ فیکٹری میں کام کرنے والے سپروائزز کو بتادیا تھا کہ اتوار کی چھٹی کے علاوہ فیکٹری پیر کو بھی بند رہے گی اور وہ یہ بات انھوں نے ملازمین کو نہیں بتائی جب پیر کی صبح ملازمین فیکٹری پہنچے تو مرکزی گیٹ بند ہونے کی وجہ سے وہ سمجھے کے فیکٹری بند ہوگئی اور انھیں نکال دیا گیا ۔
جیسے جیسے وقت گزرتا رہا فیکٹری ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا اور انھوں نے مرکزی سڑک کو دھرنا دے کر بند کردیا خالد رفیق نے مزید بتایا کہ دھرنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی تاہم پولیس نے مظاہرین سے بات چیت کرتے ہوئے انھیں مرکزی سڑک سے سروس روڈ پر منتقل ہونے کو کہا تاہم ان کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا گیا اس دوران مشتعل افراد کی جانب سے ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی گاڑیوں پر پتھراؤ شروع کردیا گیا جس کے نتیجے میں وہ خود سر پھٹنے سے زخمی ہوگئے جبکہ کئی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔
پولیس نے صورتحال پر مشکل سے قابو پاتے ہوئے ہنگامہ آرائی کے الزام میں 6 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جن میں 400 سے زاید نامعلوم صورت شناس افراد بھی شامل ہیں احتجاج کے دوران فیکٹری ملازمین کی جانب سے فیکٹری انتظامیہ پر الزام عاید کیا گیا کہ انھوں نے ملازمین کو دی جانے والی ٹرانسپورٹ کی سہولت واپس لے لی ہے جبکہ تنخواہوں میں بھی کمی کی جارہی ہے تاہم پولیس نے ڈھائی گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے احتجاج پر قابو پاتے ہوئے مشتعل افراد کو منتشر کرکے ٹریفک بحال کرا دیا تاہم ٹریفک کی روانی معمول پر آنے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔
The post سائٹ میں فیکٹری ملازمین کا احتجاج ، گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NlzZs4
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.