Monday, 2 July 2018

سپریم کورٹ اگر متنازع ہوتی جارہی ہے پھر یہاں آتے ہی کیوں ہیں؟، چیف جسٹس

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ کہا جاتا ہے سپریم کورٹ متنازع ہوتی جارہی ہے، سپریم کورٹ اگر متنازع ہوتی جارہی ہے تو پھر یہاں آتے ہی کیوں ہیں؟۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے رہنما بلال اظہر کیانی کی دہری شہریت کیس کی سماعت کیس کی۔ سپریم کورٹ نے این اے 66 جہلم سے امیدوار بلال اظہر کیانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ بلال کیانی کے وکیل نے کہا کہ کاغذات نامزدگی میں واضح کر دیا تھا کہ وہ دہری شہریت ترک کردیں گے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ صرف شہریت چھوڑنے کا کہہ دینا کافی نہیں ہوتا، دہری شہریت چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ سے اہلیت شروع ہوگی، آپ اپنے ووٹر کو کہتے ہیں کہ میں پاکستانی ہوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے پہلے بلال کیانی نے دہری شہریت چھوڑ دی تھی یا نہیں۔ وکیل نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے پہلے 7 جون کو دوہری شہریت چھوڑ دی تھی،

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کہا جاتا ہے سپریم کورٹ متنازع ہوتی جارہی ہے، سپریم کورٹ اگر متنازع ہوتی جارہی ہے پھر یہاں آتے ہی کیوں ہیں؟۔ عدالت نے بلال اظہر کیانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں این اے 66 جہلم سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

The post سپریم کورٹ اگر متنازع ہوتی جارہی ہے پھر یہاں آتے ہی کیوں ہیں؟، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2lMMfGn
via IFTTT

Related Posts:

  • دنیا کے سب سے انوکھے انسانیہ دنیا ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ کو ہر رنگ اور ہر نسل کے انسان ملتے ہیں اور یہ ایسے ایسے عجیب و غریب لوگوں سے بھری پڑی ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی  ہے۔ یہاں اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جن کے وجود کے مت… Read More
  • یہ انوکھی دنیاترکی میں گلہری کو مصنوعی پنجے مل گئے ترکی سے شائع ہونے والے روزنامہ ’’الصباح‘‘ نے ترکی کی ایک گلہری کے حوالے سے  ایک خاص  واقعے کی خبر شائع کی ہے۔ اخبار کے مطابق   ترکی کے علاقے بیٹ مین میں یہ عجیب واقعہ پ… Read More
  • خوابوں کی تعبیرپانی پینا رقیہ محی الدین ، لاہور خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی کے گھر آئی ہوئی ہوں ، بظاہر کسی جاننے والے کا نہیں لگتا ، مگر وہاں کافی رشتے دار موجود ہوتے ہیں۔ میں ایک کمرے میں بیٹھی اپنی کچھ کزنز سے باتیں کر رہی ہوتی ہ… Read More
  • پانی کا ہر قطرہ سونا ؛ قلت آب کے سنگین ہوتے مسئلے سے نمٹنے کی جنگزندگی کا بنیادی اور اہم جزو پانی ہے، زندگی کا آغاز ہی پانی سے ہوتا ہے، اسی لیے سائنس داں کسی سیارے کی دریافت پر سب سے پہلے یہ معلوم کرتے ہیں کہ وہاں پانی کے آثار ہیں یا نہیں۔ پانی نہیں تو زندگی بھی نہیں۔ ایک اندازے کے مطابق… Read More
  • خیبرپختون خوا میں مختلف سرکاری محکموں کے حکام کے خلاف کرپشن تحقیقاتپشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختون خوا میں مختلف سرکاری محکموں کے حکام کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں۔ پشاور میں نیب ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں کے حکام کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ نیب… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.