ہنگو: کلایا بازار میں واقع مدرسے کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئراورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں واقع مدرسے کے داخلی دروازے کے قریب زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
دھماکے کے بعد متاثرہ علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کا سرچ آپریشن جاری ہے تاہم کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
The post لوئراورکزئی میں مدرسے کے باہر دھماکے سے 25 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Bs6dPa
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.