Tuesday, 6 November 2018

دھرنوں میں شریک 5 ہزار مظاہرین کے خلاف مقدمات؛ وزیراعظم کو رپورٹ پیش

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو دھرنا مظاہرین کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو دھرنا مظاہرین کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 5000 سے زائد شرپسند عناصر کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے جس کے لیے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطہ میں ہے اور وزارت دفاع سمیت تمام اداروں سے مدد لی جارہی ہے۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے حکام سوشل میڈیا پر نامناسب مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں،  تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کروادیا گیا ہے، شرپسندوں کی شناخت کے لیے ویڈیوز اور تصاویر بھی مشتہر کی گئی ہیں۔

The post دھرنوں میں شریک 5 ہزار مظاہرین کے خلاف مقدمات؛ وزیراعظم کو رپورٹ پیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OrTgIg
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.