Tuesday, 27 November 2018

اسحاق ڈارکے اکاؤنٹس سے 50 کروڑسے زائد رقم حکومت پنجاب منتقل

 لاہور: ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹراسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے 50 کروڑسے زائد رقم حکومت پنجاب کو منتقل کردیئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈارکی جائیداد ضبط کا حکم دیا تھا، اس سلسلے میں نیب نے حکومت پنجاب کو اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاؤنٹس اوراملاک کی تفصیلات دیتے ہوئے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کے لئے مراسلہ بھجوایا تھا۔

احکامات کی روشنی میں ڈی سی لاہورنے حکومت پنجاب کی جانب سے بینکوں کومراسلے جاری کئے، جس پربینکوں نے سی آرڈی سی (7) 88 سیکشن کے تحت ڈی سی کورقم بھجوائی۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ رقم 3 پے آڈرزکے ذریعے حکومت پنجاب کو منتقل کی۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈارکی گلبرک کوٹھی پہلے ہی ایل ڈی اے کے ذریعے تحویل میں ہے۔

The post اسحاق ڈارکے اکاؤنٹس سے 50 کروڑسے زائد رقم حکومت پنجاب منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2r5AjSC
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.