Thursday 29 November 2018

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراتوں کی کارکردگی کا جائزہ

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 100 روزہ پلان پر غور کیا جائے گا اور اس دوران تمام وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک افغان سرحد پر باڑ اور لائٹنگ کے توسیعی مرحلے اور وزارت تجارت کی نئے نیشنل ٹیرف پالیسی کی منظوری دی جائے گی جب کہ اصلاحاتی پیکج میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

The post وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراتوں کی کارکردگی کا جائزہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TTRdRs
via IFTTT

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.