Saturday, 24 November 2018

دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ

 دبئی: دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اورقومی ٹیم کے دونوں اوپنر پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔

دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم گرین شرٹس کا ٹاپ آرڈرابتدا میں ہی لڑکھڑا گیا اورصرف 25 رنز پر پاکستان کی دو وکٹیں گرگئیں۔ امام الحق اور محمد حفیظ دونوں کھلاڑی 9، 9 رنز بنا کر ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

قبل ازیں ٹاس جیتنے کے بعد کپتان سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی میں ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، ہر میچ نیا ہوتا ہے ، بہتر کھیل کی بھرپور کوشش کریں گے، دبئی کی وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار دکھائی دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی ٹیسٹ؛ پاکستان جیتی بازی ہارگیا

گرین شرٹس میں امام الحق ،محمد حفیظ ، اظہر علی ، حارث سہیل ، اسد شفیق ، بابر اعظم ، سرفراز احمد ، بلال ، آصف ، یاسرشاہ ، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اجیت راول ، ٹام لیتھم ، کین ولیم سن ، راس ٹیلر ، واٹلنگ ، ہنری نکولس ، ڈی گرینڈ ہوم ، ایش سوڈھی ، نیل ویگنز ، ٹرینٹ بولٹ اور اعجاز پٹیل پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ پہلے ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے ہرا دیا تھا۔

The post دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PObPfz
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.