Thursday, 22 November 2018

غیرجمہوری طاقتوں نے عمران خان کیساتھ مل کر حکومت بنائی ہے، بلاول بھٹو زرداری

گلگت بلتستان: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ غیرجمہوری طاقتوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بنائی ہے۔

گلگت میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ان کا گلگت بلتستان سے رشتہ 3 نسلوں سے قائم ہے۔ آج بھی یہاں پیپلز پارٹی کے جیالے موجود ہیں، پیپلز پارٹی نے یہاں کے عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی یہاں کے مسائل قومی سطح پر اجاگر کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کمزور اور عدم تحفظ کا شکار ہیں جب کہ خارجہ پالیسی کو غیر پیشہ ورانہ انداز سے چلانا انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیراعظم بیرون ملک سیاسی مخالفین کے خلاف بیانات دیتے ہیں، عمران خان نے چوری کے ووٹوں اور غیر جمہوری طاقتوں سے مل کر حکومت بنائی جب کہ پیپلز پارٹی نے  ضیاءالحق اور دیگر کا مقابلہ کیا اب اس کٹھ پتلی کا بھی مقابلہ کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی مخالفین کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں تاکہ ان کی مخالفت نہ کی جاسکے، حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کیا، جو کچھ ہورہا ہے وہ انتقامی سیاست ہے، اگر کرپشن کو ختم کرنا ہے تو بلا امتیاز احتساب کیا جائے۔

The post غیرجمہوری طاقتوں نے عمران خان کیساتھ مل کر حکومت بنائی ہے، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q9WvJD
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.