ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے مسلم امہ کو جشن عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد دی ہے۔
بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر حضور اکرمﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پرایک روز قبل ہی تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔
بگ بی نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لکھا ’کل عید میلاد النبیﷺ ہے، میری طرف سے تمام لوگوں کو جشن عید میلادالنبیﷺ مبارک ہو۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس مبارک دن پر محبت، امن اور خوشحالی کا پیغام بھی دیا۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن تمام مسلمانوں کو عید اور جشن عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد دینا کبھی نہیں بھولتے، گزشتہ برس بھی انہوں نے جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی بھرپور انداز میں مبارکباد دی تھی۔
The post امیتابھ بچن کی جانب سے امت مسلمہ کو عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Dy5Kwn
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.