Wednesday, 21 November 2018

اغوا کا ڈراپ سین، اسکول طالبات اپنی مرضی سے خانیوال گئیں

کراچی: الہ دین پارک سے طالبات کوکسی نے اغوانہیں کیا بلکہ وہ مرضی سے گئیں تاہم دونوں لڑکیوں کو بازیاب کرانے کیلیے پولیس پارٹی آج خانیوال کے لیے روانہ ہوگی۔

18 نومبر کو عبداللہ میمن نے گلستان جوہر تھانے میں رپورٹ درج کرالی تھی کہ کی اس کی 16سالہ بیٹی ثنا اپنی سہیلی نائلہ اور اسکول کے اسٹاف کے ساتھ گھومنے کے لیے آلہ دین پارک گئی تھی جہاں سے دونوں لڑکیاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں، پولیس نے لاپتہ لڑکی کے والد عبداللہ میمن کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے ایکسپریس کو بتایا کہ آلہ دین پارک میں نصب سی سی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ دونوں لڑکیاں خود پارک سے باہر جارہی ہیں،موبائل فونز کی لوکیشن سے معلوم ہواہے کہ لڑکیاں اس وقت پنجاب کے شہر خانیوال میں موجود ہیں ،تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ دونوں طالبات کو کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ وہ اپنی مرضی سے خانیوال گئیں ہیں

انھوں نے مزید بتایاکہ دونوں لڑکیوں کا پتہ چل گیا ہے اور انھیں بازیاب کرانے کے لیے پولیس پارٹی بدھ کو خانیوال جائیگی اس سلسلے میں ہوم ڈپارٹمنٹ سے اجازت نامہ بھی حاصل کرلیا گیاہے۔

 

The post اغوا کا ڈراپ سین، اسکول طالبات اپنی مرضی سے خانیوال گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zeW7Qj
via IFTTT

Related Posts:

  • دعائے شب برأتترجمہ: ’’ اے اللہ عزوجل، اے احسان کرنے والے کہ جس پر احسان نہیں کیا جاتا، اے بڑی شان و شوکت والے، اے فضل و انعام والے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تُو پریشان حالوں کا مددگار، پناہ مانگنے والوں کو پناہ اور خوف زدوں کو امان … Read More
  • یکم مئی، تاریخ کا ایک اَمر دنیکم مئی 1986 وہ تاریخ ساز دن تھا جب امریکا کے شہر شکاگو کی فیکٹریوں اور کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے غیرانسانی اوقات کار، حالات کار اور اُجرتوں میں اضافے جیسے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے پر امن جدوجہد کا آغاز کیا۔ یکم… Read More
  • شبِ رحمت و مغفرتاس مبارک رات کو شب برأت کہا جا تا ہے کہ یہ گناہوں سے چھٹکارے اور نجات کی رات ہے۔ اس رات کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ رات اور مہینہ رمضان المبارک کا تتمہ ہے کہ جس میں رمضان المبارک کے فرض روزے ادا کیے جاتے ہیں اور پھر اس ماہ… Read More
  • شبِ برأتامام ترمذی ’’السنن‘‘ میں روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں ایک رات میں نے حضور نبی اکرمؐ کو (بستر مبارک پر) موجود نہ پایا تو میں آپؐ کی تلاش میں نکلی۔ کیا دیکھتی ہوں کہ آپؐ (مدینہ منورہ کے قبرستان) جنت البقیع م… Read More
  • مغفرت و شفاعت کی راتاُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ’’ اللہ عزوجل (خاص طور پر) ان چار راتوں میں بھلائیوں کے دروازے کھول دیتا ہے، عیدالاضحی کی رات، عیدالفطر کی رات، شعبان کی پندرھویں رات (اس رات … Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.