کراچی: چیئرمین پی سی بی احسان مانی پہلے دورے پر کل کراچی پہنچ رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اپنے پہلے دورہ پر کل کراچی پہنچ رہے ہیں، احسان مانی دورہ کراچی میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، بورڈ کے سربراہ نیشنل اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ بھی کریں گے جہاں وہ اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے اور اس حوالے سے کنسلٹنٹ و متعلقہ حکام سے ضروری بریفننگ لیں گے۔
احسان مانی اسٹیڈیم ہی میں قائم حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی بھی جائیں گے، ذرائع کے مطابق احسان مانی وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے، دوران ملاقات پی ایس ایل کی تیاریوں اور کراچی میں شیڈول میچز اور فائنل کے انتظامات پر تبادلہ خیال ہوگا، احسان مانی کی کےسی سی اے کے عہدیداروں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
The post چیئرمین پی سی بی کل کراچی کا دورہ کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q0jtTv
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.