Thursday 29 November 2018

سندھ ہائیکورٹ؛ لاپتا شہری کی اہلیہ نے دھمکیوں پر درخواست واپس لے لی

 کراچی: لاپتا شہری کی اہلیہ نے دھمکیوں اور دباؤ پر شوہر کی بازیابی کی درخواست واپس لے لی۔

سندھ ہائیکورٹ میں شہری محمود اعظم قاسمی کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ محمود اعظم قاسمی کی اہلیہ نے عدالت سے کہا کہ وہ درخواست واپس لینا چاہتی ہیں، پرائیویٹ نمبر سے نامعلوم افراد  درخواست واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

خاتون نے کہا کہ فون پر کہا گیا کہ درخواست واپس لے لو ورنہ شوہر کو نہیں چھوڑیں گے، خدا کے لیے میرا کیس مزید نا چلائیں، آپ نے کیس چلایا تو میرا شوہر واپس نہیں آئے گا، شوہر نو ماہ سے لاپتا ہے، اس کی جان کو خطرہ ہے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے پوچھا کہ جس نمبر سے کال آئی آپ نے وہ نوٹ کیا؟۔ خاتون نے کہا کہ موبائل فون پر پرائیویٹ نمبر نظر ہی نہیں آتا، درخواست واپس لیتی ہوں اگر شوہر کو نا چھوڑا گیا تو میں عدالت کے سامنے احتجاج کروں گی۔ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ درخواست کو عارضی طور پر نمٹا دیتے ہیں اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کردیں گے۔

The post سندھ ہائیکورٹ؛ لاپتا شہری کی اہلیہ نے دھمکیوں پر درخواست واپس لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FP8c4g
via IFTTT

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.