Wednesday, 7 November 2018

آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، مذاکرات آج ہوں گے

 اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باضابطہ مذاکرات آج ہوں گے جب کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 6 سے 7 ارب ڈالر تک قرض لے سکتا ہے۔

پاکستانی حکام کیساتھ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا ہے، وفد کی قیادت جائزہ مشن کے سربراہ ہیرالڈفنگر کررہے ہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے دستاویز تیار کرلی گئی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ آئی ایم ایف کو پروگرام کی دستاویز پیش کریں گے، پاکستان آئی ایم ایف کے قرض کی حد کے مطابق قرض لے گا اور ممکنہ طور پر پاکستان 6 سے 7 ارب ڈالر تک قرض لے سکتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان نے قرض کے لیے آئی ایم ایف سے باضابطہ درخواست کردی

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے دوران قرض کی واپسی پر بھی تفصیل دینا ہوگی، قرض کی واپسی کے لیے اصلاحات کا مکمل پلان دینا ہوگا، اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے وفد کو گردشی قرضوں اور سبسڈی میں کمی کے لیے بھی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر اور گورنر اسٹیٹ بینک سمیت دیگر حکام نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈے سے ملاقات کی جس میں آئی ایم ایف سے قرض کے لیے باضابطہ طور پر درخواست کی گئی تھی۔

The post آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، مذاکرات آج ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zwoPLV
via IFTTT

Related Posts:

  • بیٹوں کی مخالفت پرانتخابی امیدوار نے خودکشی کرلیفیصل آباد: آزاد امیدوارکی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے فیصل آباد کے رہائشی مرزا احمد مغل نے مبینہ طورپرخودکشی کرلی۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 103 اورصوبائی اسمبلی کے حلقے پی… Read More
  • The eerie new vote-eating faces in Pakistan’s politics The orthodox Tehreek-e-Labbaik Pakistan knew it wouldn’t win in the Lahore by-election last year. It sent its man ahead nevertheless. Why? Because nothing feels as good as taking eight thousand votes away from the rulin… Read More
  • Rise of TLP: A threat to politico-religious parties?Formed in 2016, the Tehreek-e-Labbaik Pakistan has emerged as a major religious force in the country. The Khadim Hussain Rizvi-led group has fielded over 550 candidates on provincial and national assembly seats. The group is … Read More
  • قدیم ساز اور بیماری کا علاج!قدیم بلوچی ساز سروز کو سازندے میسر نہیں اور جو اس کے وجود سے سُر اور لَے چھیڑنا جانتے ہیں، وہ نانِ شبینہ کی محتاجی کے بعد اُس خوشی اور مسرت سے دور ہوتے جارہے ہیں جو سروز کے تاروں میں پوشیدہ ہے۔ نئی نسل تو جدید دور کے آلاتِ م… Read More
  • اداکار بھی انسان ہوتے ہیں، کاجول کا صحافیوں سے شکوہممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ کاجول نےشکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اداکار بھی انسان ہوتے ہیں اسلیے ہمیں بھی عام لوگوں کی طرح ٹریٹ کیاجائے۔ اداکارہ کاجول کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کا سحرکبھی ختم نہیں … Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.