Monday, 5 November 2018

فاروق ستار کا ملک میں شجرکاری مہم چلانے کے لئے انوکھا اعلان

فاروق ستار نے ملک میں شجرکاری مہم چلانے کے لئے انوکھا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ جو بھی سیلفی بنائے گا اس کو 10 درخت لگانے ہوں گے۔ 

کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں ڈاکٹر فاروق ستار جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج ایسٹ کی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے فاروق ستار سے استفسار کیا کہ ڈاکٹر صاحب آپ ہمیشہ تاخیر سے آتے ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میرا کیس 11 بجے لگا ہوا تھا، اس لئے اپنے وقت پر آیا ہوں۔

بعد ازاں عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے ملک میں شجرکاری مہم چلانے کے لئے انوکھا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ جو بھی سیلفی بنائے گا اس کو 10 درخت لگانے ہوں گے کیوں کہ ہمیں زمین اپنی اور زمین کی بہتری کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیے، سٹی کورٹ میں موجود شہری بھی پیچھے نہ رہے اور سیلفیاں بنانا شروع کردیں۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ موسم کے ساتھ ساتھ سیاست دانوں کے رویے کیوں تبدیل ہوتے ہیں جس پر فاروق ستار نے کہا کہ سیاست دان موسم خود بناتے ہے کبھی گرم تو کبھی سرد اور سیاست دانوں کا رویہ بھی بالکل اسٹاک ایکسچینج کی طرح ہوتا ہے کبھی اوپر تو کبھی نیچے۔

The post فاروق ستار کا ملک میں شجرکاری مہم چلانے کے لئے انوکھا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SF8tcB
via IFTTT

Related Posts:

  • 1965ء کی جنگ کے گم نام ہیروzeeshan.baig@express.com.pk گزشتہ دنوں سپاہی مقبول حسین اللہ کو پیارے ہو گئے۔ چالیس برس تک دشمن کی قید میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والے اس مرد مجاہد کی مادر وطن کے لئے دی گئی لازوال قربانی نے تمام اہل وطن کے سر فخر سے … Read More
  • وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے کراچی: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ سب سے پہلے مزار قائد پر حاضری دیں گے ۔ پھر وزیراعظم کی صدارت میں … Read More
  • ’بلوچستان‘ پانی کی بدترین قلت سے دوچار صوبہبلوچستان رقبے کے اعتبار سے ملک کے مجموعی رقبے کا 43% ہے اور آبادی کے تناسب سے پاکستان کی کل آبادی میں اس کا حصہ صرف چھ فیصد ہے، یعنی رقبہ بہت وسیع اور آبادی کم ہے اور اس کی بنیادی وجہ یہاں پانی کی قلت رہی ہے۔ یہاں سارا سال… Read More
  • بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج ادا کی جائے گی لاہور: سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج جاتی امراء میں ادا کی جائے گی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج جاتی امراء میں ادا کی جائے گی، رسم قل میں صرف خاندان کے افراد شریک ہو… Read More
  • آتشزدگی سے کیسے بچا جائے؟ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 بہاول پورای میل: dremergencybwp@hotmail.com جدت پسندی اور انسانی ترقی نے جہاں انسان کے لیے بہت ساری سہولیات پیدا کی ہیں وہاں انسانی حیات کے لیے کچھ خطرات بھی جنم لے رہے ہیں، ان میں سب سے بڑا… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.