Monday, 26 November 2018

وزیر خارجہ کا افغان کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کل جنیوا میں منعقد افغان کانفرنس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغان کانفرنس کل جنیوا میں منعقد ہوگی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی نمائندگی کرنا تھی تاہم اب انہوں نے کانفرنس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جگہ پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد شریک ہوگا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس کا مقصد امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل کو تیز کرنا ہے جب کہ کانفرنس میں پاکستان، امریکا، روس، چین اور متعدد یورپی ممالک شریک ہوں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 28 نومبر کو کرتار پور کوریڈور سنگ بنیاد کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

The post وزیر خارجہ کا افغان کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QiICZr
via IFTTT

Related Posts:

  • چار ہزار سال قدیم انسانی ہڈیوں پر پُراسرار نقش و نگارکیو: یوکرائن میں ساڑھے چار ہزار سال قدیم یادگاری ٹیلے سے ملنے والے انسانی ڈھانچے کی ہڈیوں پر سیاہ رنگ سے بنائے گئے پُراسرار نقش و نگار پائے گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چند سال قبل یوکرائن کے تاریخی ٹیلے… Read More
  • سچ اور جھوٹ؛ ایک سوالذہن ایک سوال میں الجھا ہوا ہے۔ بعض سوال بھی ریشم کے لچھے کی طرح ہوتے ہیں۔ آپ سرا پکڑنے اور سلجھانے کی جتنی کوشش کیجیے، وہ اتنے ہی الجھتے چلے جائیں گے۔ کتنا ہی سنبھال لیجیے، مجال ہے جو ذرا سا بھی سنبھل جائیں۔ اِدھر ذہن کا مسئل… Read More
  • آنتوں کیلیے خطرناک جراثیم ’سلمونیلا‘ کے خلاف قدرت کا خصوصی انتظامکیلیفورنیا: قدرت نے انسان کے معدے اور آنتوں کی حفاظت کا بھی ایک خصوصی انتظام کررکھا ہے، معلوم ہوا ہے کہ معدے اور آنتوں میں موجود مفید بیکٹیریاز آنتوں پر حملہ کرنے والے جراثیم ’سلمونیلا‘ کو دیکھتے ہی اس پر حملہ کر… Read More
  • Saeed Ghani resigns as PPP Karachi president KARACHI: Pakistan Peoples Party (PPP) Karachi president Saeed Ghani on Sunday stepped down from his position over the party’s poor performance in the July 25 elections in the metropolis, ARY News reported. Sources said the P… Read More
  • کار انشورنس کیلیے نوجوان نے قانوناً جنس تبدیل کرالیالبرٹا: کینیڈا میں شہری نے کارانشورنس کی بھاری اقساط سے بچنے کے لیے قانونی دستاویز میں اپنی جنس ہی تبدیل کرالی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق البرٹا کے رہائشی ڈیوڈ نے محض 1 ہزار ڈالر کی رقم بچانے کے لیے قانونی طور… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.