Wednesday, 14 November 2018

شاہ رخ خان کا ’وارڈروب‘ میرے گھرسے بڑا ہے، عامرخان

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے شاہ رخ خان کو خود سے بھی بڑا اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ کا وارڈروب (الماری) میرے پورے گھر سے بڑا ہے۔

اداکارعامر خان نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ میں خود کو اسٹار نہیں مانتا، لیکن بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بہت بڑے اسٹار ہیں، ان کی ہر بات اسٹاروالی ہے ، وہ نہ صرف پرکشش ہیں بلکہ ان کے کپڑوں کا انتخاب بھی بہت اعلیٰ ہے۔

عامرخان نے دیوالی کا ایک دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے کہا دیوالی پرمیں نے بہت عام سی ٹی شرٹ اورپینٹ پہنی تھی جو کافی پرانی تھی۔ عامر خان نے کہا جب میں شاہ رخ خان کے گھر گیا تو انہوں مجھے اپنا وارڈ روب دکھایا جومیرے پورے گھرسے بہت بڑا تھا۔(وارڈ روب ایک بڑے سائز کی الماری کو کہا جاتا ہے)۔

عامرخان نے کہا کہ وارڈروب میں ان کے کپڑے بہت سلیقے سے رکھے ہوئے تھے، اس  کے علاوہ شاہ رخ کے سوٹ، جوتے ہر چیز بہت اچھی تھی۔ شاہ رخ خان کا وارڈ روب دیکھ کر میں نے ہنستے ہوئے کہا ’واہ! یہ ہوتا ہے اسٹارکا گھر، میرا ایسا نہیں ہے، میرا سب کنفیوژن ہے‘۔

واضح رہے کہ عامر خان نے شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’زیرو‘ کے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

The post شاہ رخ خان کا ’وارڈروب‘ میرے گھرسے بڑا ہے، عامرخان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FnQQLT
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.