Wednesday, 7 November 2018

تحریک لبیک کے قائد اشرف جلالی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

پھول نگر: توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف احتجاج کرنے پر تحریک لبیک کے قائد اشرف جلالی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پھول نگر میں تحریک لبیک کے قائد اشرف جلالی کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے پنجاب کے ضلع قصور میں اشرف جلالی کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔ تاہم انہوں نے پابندی کے خلاف ورزی کرتے ہوئے جمبر میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دھرنوں میں شریک 5 ہزار مظاہرین کے خلاف مقدمات

مقدمہ چوکی انچارج جمبر سرور شیخ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے اشرف جلالی کے درج مقدمے میں تحریک لبیک کے مقامی قائد مولانا صابر علی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کو دھرنا مظاہرین کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کی گئی تھی جس کے مطابق ملک بھر میں 5000 سے زائد شرپسند عناصر کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

The post تحریک لبیک کے قائد اشرف جلالی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ou2q7t
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.