ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نےفلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ میں اپنے کردار فرنگی ملاح کو بالی ووڈ کا انوکھا ترین کردار قرار دے دیا۔
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور عامر خان کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ ریلیز ہوگئی ہے، فلم میں اپنے کردار فرنگی ملاح کے حوالے سے عامر خان کا کہنا ہے کہ یہ کردار ان کے کیریئر کا مشکل ترین کردار ہے، میں نے ہندی سینما کی تاریخ میں ایسا کردار کبھی نہیں دیکھا جو بالکل بھی ’ہیرو‘ جیسا نہیں ہے۔
عامر خان نے کہا مجھے یقین ہے کہ شائقین اسکرین پر فرنگی ملاح کو دیکھ کر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہیں گے یہ کیسے ایسا کرسکتاہے ، یہ اچھا انسان نہیں، بہت خطرناک ہے اور ایسے انسان کو آپ کبھی بھی دوست کے روپ میں اپنے آس پاس دیکھنا نہیں چاہیں گے۔ شائقین کے لیے مجھے اس کردار میں دیکھنا بہت ہی چیلنجنگ ہوگا کیونکہ میں نے پہلے کبھی ایسا کردار ادا نہیں کیا۔
عامر خان نے فرنگی ملاح کے کردار کا ہالی ووڈ کے مقبول ترین کردار جیک اسپیرو سے موازنہ کرنے پر کہا دونوں کردار کسی حد تک ایک دوسرے سے ملتے ہیں، دونوں بدمعاش ہیں، لیکن مجھے یقین ہے جب آپ فرنگی دیکھیں گے تو جیک اسپیرو کو بھول جائیں گے۔
مسٹر پرفیکشنسٹ نےفلم میں خواتین کی طرح ناک میں لونگ پہننے کے پیچھے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے ناک میں لونگ پہننے کا خیال اپنے ایک اسکول دوست کی وجہ سے آیا جس کا تعلق سندھ سے تھا وہ ناک میں لونگ پہنتا تھا مجھے لگا کہ ایسا کرنے سے فرنگی ملاح کے کردار میں مزید دلچسپی آئے گی۔
The post عامر خان نے فرنگی ملاح کو بالی ووڈ کا انوکھا ترین کردار قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JLz3wn
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.