Friday, 23 November 2018

قومی اسمبلی میں نبی کریم ﷺکو خراج عقیدت پیش کر نے کی قرارداد متفقہ منظور

 اسلام آباد: قومی اسمبلی میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے حضور اکرم ﷺ کو خراج عقیدت پیش کر نے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزیر مملکت علی محمد خان نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے حضور اکرم ﷺ کو خراج عقیدت پیش کر نے کی قرارداد پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ نبی اکرم ﷺعالم انسانیت کے لئے نبی مہربان ہیں، یہ ایوان نبی اکرم ﷺ کے یوم ولادت پر خوشی کا اظہار کرتا ہے، یہ ہمارے لئے سعادت ہے کہ ہم نبی اکرم کی امت میں سے ہیں۔ ایوان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی۔

قومی اسمبلی میں امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کے لئے دعائے مغفرت بھی کئی گئی۔

The post قومی اسمبلی میں نبی کریم ﷺکو خراج عقیدت پیش کر نے کی قرارداد متفقہ منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2POfzha
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.