اسلام آباد: بنی گالا کی تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کا معاملے پر سی ڈی اے نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر اعتراض لگادیا۔
بنی گالا کی تعمیرات ریگولرائز کرنے کا معاملے پر سی ڈی اے نے وزیراعظم سمیت 165 درخواست دہندگان پر اعتراض لگاتے ہوئے نوٹس جاری کردیے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم نے بنی گالہ گھر کی ریگولرائزیشن کیلئے درخواست دیدی
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بنی گالا گھر کا فردوانتقال سابقہ اہلیہ جمائمہ کے نام کا جمع کرایا تھا۔ سی ڈی اے نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے نام کا فردوزمین کے انتقال کے کاغذات جمع کرانے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے وزیراعظم کو اپنے نادرا شناختی کارڈ کی مصدقہ نقل جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کے گھر کا کیس جمع کرانے والے کو اتھارٹی لیٹر بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بنی گالا تجاوزات؛ چیف جسٹس کا وزیراعظم کو آج ہی جرمانہ ادا کرنے کا حکم
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل بنی گالہ میں موجود اپنی دونوں رہائشی عمارتوں کی ریگولرائزیشن کے لیے سی ڈی اے کو درخواست دی تھی، عمران خان نے ڈھائی سو کنال پر مشتمل اپنی رہائشگاہ اوراس سے ملحقہ بیٹھک کی عمارت کے کاغذات جمع کروائے تھے۔
The post بنی گالا تعمیرات؛ سی ڈی اے کا وزیراعظم کی درخواست پر اعتراض appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AgWidB
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.