واشنگٹن: امریکی چیف جسٹس جان رابرٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرنے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی اوباما، ٹرمپ، بش یا کلنٹن جج نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عامیانہ رویے کی وجہ سے پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں اور آئے روز متنازع بیانات کی وجہ سے مشکلات کھڑی کردیتے ہیں، اب ڈونلڈ ٹرپ نے اپنے ہی ملک کے چیف جسٹس کو تنقید کا نشانہ بناکر نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چیف جسٹس کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں کوئی اوباما، ٹرمپ، بش یا کلنٹن جج نہیں ہے، ہمیں آزاد عدلیہ کا شکریہ اداکرنا چاہیے جب کہ ہمارے ججز برابری کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے سیاسی پناہ کیلیے میکسیکو سے آنے والے تارکین وطن کے داخلے پر پابندی کا حکم دیا تھا جسے امریکا کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے کالعدم قراردے دیا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے جج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایک اوباما جج نے پابندی کو کالعدم قرار دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں یقیناً اوباما ججز ہیں جن کا نکتہ نظر مختلف ہے، آزاد عدلیہ ہوتی تو بہت اچھا ہوتا، عدلیہ کے فیصلے ملک کوغیر محفوظ بنارہے ہیں جو کہ خطرناک اوراحمقانہ ہے۔
The post فیصلے پر تنقید کرنے پر امریکی چیف جسٹس کا ٹرمپ کو بھرپور جواب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2r0N4xS
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.