Monday, 19 November 2018

ٹرمپ کے بیان نے ثابت کردیا امریکا کی خوش آمد کا کوئی فائدہ نہیں، شیریں مزاری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ تاریخ نے ایک بار پھر ثابت کردیا امریکا کی خوش آمد کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔

وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا بیان ان پاکستانی رہنمائوں کے لیے ایک پیغام ہے جو نائن الیون کے بعد امریکا کو خوش کرنے کے چکر میں لگے رہے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرونز کے باعث پاکستانی میں ہونے والی غیر قانونی ہلاکتوں کی تعداد ان گنت ہے، لیکن تاریخ نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ امریکی کی خوش آمد کرنے سے کوئی فائدہ نہیں جب کہ امریکی پالیسیاں پاکستان کے مفاد کے خلاف ہیں۔

The post ٹرمپ کے بیان نے ثابت کردیا امریکا کی خوش آمد کا کوئی فائدہ نہیں، شیریں مزاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QSgmKf
via IFTTT

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.