کراچی: سانحہ 12 مئی کے 65 اے کلاس مقدمات میں سے8 دوبارہ کھول (ری اوپن) کردیے گئے۔
سانحہ 12 مئی 2007 میں اہم پیش رفت سامنے آگئی 65 اے کلاس مقدمات میں سے 8 ری اوپن دوبارہ (کھول) دیے گئے ہیں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کو سانحہ 12 مئی کے 8 مقدمات موصول ہوگئے ہیں ان مقدمات میں6 ایئرپورٹ، 2 فیروز آباد جبکہ ایک مقدمہ بہادر آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے رپورٹ انسداد دہشت گردی کی منتظم جج کی عدالت میں پیش کی گئی جس پر منتظم عدالت نے سانحہ 12 مئی کے 8 مقدمات اے ٹی سی 2 کو منتقل کردیے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کو سانحہ 12 مئی کے 8 مقدمات کی فائلیں موصول ہوگئیں، مقدمات میں مرزا نصیب بیگ عرف رضوان چاپاتی، عمیر صدیقی اور رئیس مما نامزد ہیں، ملزم عمیر صدیقی کے خلاف 12 مئی کے 4 مقدمات انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 میں پہلے سے زیر سماعت ہیں۔
رینجرز کے ہاتھوں گرفتار مرزا نصیب بیگ کے خلاف مزید 3 نئے مقدمات بھی خصوصی عدالت کو موصول ہوئے ہیں ملزم مرزا نصیب بیگ عرف رضوان چپاتی کے خلاف نبی بخش تھانے میں اسلحہ ایکٹ اور سول لائن تھانے میں اسلحہ ایکٹ اور بارودی مواد کے مقدمات درج ہیں۔
اے ٹی سی نمبر 2 میں 12 مئی کے 4 اور خصوصی عدالت نمبر 3 میں کئی مقدمات پہلے ہی زیر سماعت ہیں 4 مقدمات میں مئیر کراچی وسیم اختر سمیت 21 ملزمان نامزد ہیں، جس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔
واضح رہے کہ 12 مئی کے 4 مقدمات میں ملزمان خصوصی عدالت نمبر 2 پر عدم اعتماد کر چکے ہیں اور مقدمے کی منتقلی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرچکے ہیں، سندھ ہائی کورٹ نے 12 مئی کے 65 اے کلاس مقدمات کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔
The post سانحہ 12 مئی کے 65 اے کلاس مقدمات میں سے 8 دوبارہ کھول دیئے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EGeTTZ
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.