ساہیوال: سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو 9 ایل ملتان روڈ پر موٹر سائیکل کی تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹو نیٹر، بارودی مواد، پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت محمدعباس عرف حمزہ، سعیداللہ خان، موسیٰ خان عرف روحانی کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گرد بم دھماکے سے کسی شخصیت کو ٹارگٹ بناناچاہتے تھے۔
The post ساہیوال میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی،3 دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Prqkpb
via IFTTT






0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.