لاہور: شادباغ کے علاقے میں ماں اور 2 بیٹیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
لاہور کے علاقے شادباغ کے چن شاہ قبرستان سے تین خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا جبکہ ایک لڑکی زخمی حالت میں ملی جس کی شناخت رابعہ کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق دونوں بہنوں کی عمر 12 سے 16 بتائی جاتی ہے۔ زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔
رابعہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ سگے بھائی نے ان پر بے رحمی سے فائرنگ کرکے ماں اور بہنوں کو قتل کیا جب کہ خوش قسمتی سے وہ زندہ بچ گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں جلد گرفتار کیا جائے اور مقتولین کے ورثاء کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔
The post لاہور میں بیٹے نے ماں اور دو بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qMTXmk
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.