Thursday 1 November 2018

پاکستانی سوئمرز کے لیے ایک بار پھر انٹرنیشنل مقابلوں کا پلیٹ فارم تیار

لاہور: پاکستانی سوئمرز کے لیے ایک بار پھر انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کا پلیٹ فارم تیار کرلیا گیا۔

لاہور میں جمعے سے پاکستانی سوئمرز پانی پر حکمرانی کرکے انٹرنیشنل ایونٹس کے لیے خود کو اہل ثابت کریں گے۔ مردوں اور خواتین کی تیراکی کے قومی مقابلے 2 سے 4 نومبر تک اسپورٹس بورڈ پنجاب کے سوئمنگ پول میں ہوں گے۔

یہ چیمپئن شپ انٹرنیشنل ایونٹس کے لیے اوپن ٹرائلز بھی ہیں، اس میں بہترین پرفارمنس دینے والوں کا انتخاب ساوتھ ایشین گیمز نیپال، فینا ورلڈ جونئیر چیمپئن شپ ہنگری اور کوریا میں شیڈول فینا سینئر ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے کیا جائے گا۔ اس میں 12 ٹیمیں پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آرمی، نیوی، پی اے ایف، واپڈا اور ہائر ایجوکیشن کی شریک ہورہی ہیں۔ مجموعی طورپر لڑکوں اور لڑکیوں کے چالیس ایونٹس رکھے گئے ہیں۔ آرمی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کررہی ہے، لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے بہترین سوئمرز کا ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔

سوئمنگ فیڈریشن کے صدر ماجد وسیم کے مطابق ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں، تمام مقابلوں کے لیے شیڈول پہلے سے جاری کیا جاچکا ہے، انتظامات مکمل ہیں، سوئمرز کے پاس اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا یہ بہترین موقع ہے، جو کامیاب ہوگا، اس کو پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملے گا۔

The post پاکستانی سوئمرز کے لیے ایک بار پھر انٹرنیشنل مقابلوں کا پلیٹ فارم تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PttDf5
via IFTTT

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.