اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد سے لاپتہ اور بعد ازاں افغانستان میں قتل ہونے والے خیبرپختونخوا پولیس کے افسر طاہر داوڑ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ایس پی طاہر خان کے افسوس ناک قتل کے واقعہ کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔
وزیراعظم نے خیبرپختونخوا پولیس کو واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا اور ساتھ ہی اسلام آباد پولیس کو کے پی پولیس سے مکمل تعاون کی بھی ہدایت کی جب کہ وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو تمام انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کریں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ دفتر خارجہ نے افغانستان سے ایس پی طاہر خان کی لاش ملنے کی تصدیق کردی
The post وزیراعظم نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات کا حکم دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Tb8Rjn
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.