Thursday, 15 November 2018

ایس پی طاہر داوڑ قتل؛ ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، شہریار آفریدی

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کے واقعے کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

سینیٹ میں ایس پی طاہر داوڑ سے متعلق پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ طاہرداوڑ پاکستان کے وہ غیرت مند بیٹے تھےجن پردو دفعہ حملے ہوئے،ان کے بھائی اور بھابھی کو بھی شہید کیا گیا اور طاہرداوڑکو دھمکیاں بھی موصول ہوتی تھیں جب کہ طاہر داوڑ کا اہلخانہ کو آخری پیغام تھا کہ میں محفوظ ہوں، آپ پریشان مت ہوں اور پھر 28 اکتوبرکوطاہرداوڑ کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی  آردرج کی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ وزیراعظم نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات کا حکم دیدیا

شہریار آفریدی نے کہا کہ ایس پی طاہر داوڑ کا قتل تکلیف دہ واقعہ ہے اور یہ واقعہ پولیس کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے تاہم ریاست کا وعدہ ہے جو واقعے کے ذمہ دار ہیں انہیں کیفرکردارتک پہنچائیں گے جب کہ وزیراعظم نے بھی اس واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں لگنے والے سیکیورٹی کیمرے غیرمعیاری اورناکارہ ہیں، ان کیمروں پر قوم کا پیسہ ضائع کیا گیا، ان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

واضح رہے اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے خیبرپختونخوا کے پولیس افسر طاہر خان داوڑ کی لاش افغانستان سے ملی تھی جب کہ افغان وزارت خارجہ نے بھی ایس پی طاہر خان کی لاش اور سروس کارڈ ملنے کی تصدیق کردی۔

The post ایس پی طاہر داوڑ قتل؛ ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، شہریار آفریدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Pr4WAF
via IFTTT

Related Posts:

  • Trump, Iran spar over oil prices ahead of OPEC meeting WASHINGTON/LONDON: U.S. President Donald Trump and Iran exchanged sharp words over oil prices on Wednesday, with Trump blaming OPEC for high oil prices and Tehran accusing him of stoking volatility after he withdrew last mo… Read More
  • سونے کی قیمتوں میں کمی کراچی: فی اونس سونے کی قیمت3ڈالرکی کمی سے 1295 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔   بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3ڈالرکی کمی سے 1295 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بد… Read More
  • بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع باندی پورہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسزنے ایک بار پھر اشتعال انگیزی اور… Read More
  • مرغی کا گوشت بھی مہنگا، حکومت خاموش تماشائی کراچی: عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی پولٹری مافیا نے مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے، ایک ہی دن میں مرغی کی قیمت میں 16روپے اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں25 روپے کا اضافہ کردیا۔ شہر میں ایک بار پھر مرغی کے گوشت… Read More
  • عیدالفطر کے 3 دن بوندا باندی اور موسم خوشگوار رہے گا کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے ایام میں ہوا میں نمی کا تناسب کم رہے گا جب کہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی وجہ سے بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کا کہناہے کہ اگلے 4روز … Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.