Tuesday, 6 November 2018

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اجلاس آج ہی وزیر اعظم آفس میں ہوگا جس میں ملکی اور خطے کے سکیورٹی حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں روس، امریکا اور چین کے ساتھ تعلقات بھی زیر غور آئیں گے اور وزیراعظم کمیٹی کو دورہ چین اور روسی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات پر اعتماد میں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے ساتھ ملاقات پر شرکا کو بریفنگ دیں گے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز ایک روزہ دورے پر پاکستان آئی ہیں اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گی۔ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

The post وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qsWz8I
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.