Tuesday, 6 November 2018

متنازع بیانات محسن خان کو لے ڈوبے، متبادل کی تلاش شروع

لاہور  : کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن حسن خان کو ان کے متنازع بیانات لے ڈوبے ہیں اور بورڈ حکام نے ابھی سے ان کے متبادل کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کو متنازعہ بیانات پرنوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ بیان بازی سے بھی روک دیاگیاہے، انہیں صرف کرکٹ امورز پر توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بورڈ نے مستقبل میں کسی ناخوشگوار صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے ابھی سے متبادل کے لیے بھی مشاورت اور نئے امیدوار کی تلاش شروع کردی ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی سابق کرکٹر کی طرف سے دئیے گئے بیانات سےسخت ناخوش ہیں، بورڈ سربراہ نے ان بیانات کا نوٹس لیاہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ کسی ممکنہ ایشو سے بچنے کے لیے بورڈ نے انہیں محتاط رہنے اور بیان بازی سے باز رہنے کو کہاہے۔انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف کرکٹ کمیٹی کے حوالےسے اپنے کام پر دھیان دیں،کیوں کہ ان کے بیانات سے تنازعات جنم لے رہے ہیں اور پی سی بی کے لیے مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔ محسن خان کا مزید کوئی بیان ان کی کرکٹ کمیٹی سے چھٹی کا سبب بن سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے متبادل اور موزوں شخص کی تلاش بھی شروع کردی ہے تاکہ مزید کسی بدمزگی کی صورت میں فوری طورپر ایکشن لیا جاسکے۔

محسن خان نے کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بننے سے پہلے قومی ٹیم کے چیف مکی آرتھر کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کئے تھے، جس کی شکایت مکی آرتھر نے بورڈ چیئرمین سے کرتے ہوئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ پھر جسٹس قیوم کی میچ فکسنگ رپورٹ اور وسیم اکرم کے حوالے سے محسن خان کے موقف کو بھی زیادہ پسند نہیں کیا گیا۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بارے میں جو بیان دیا ، اس سے مسائل بڑھے، اس سے ڈریسنگ روم کے ماحول پر اثر پڑا، سرفراز احمد نے بھی اس کا برا منایا ۔ بورڈ کو بھی الگ سے تنقید کا سامنا کرناپڑا۔

The post متنازع بیانات محسن خان کو لے ڈوبے، متبادل کی تلاش شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2D7AjZM
via IFTTT

Related Posts:

  • Will Rs 2000 currency note be scrapped? Hyderabad: Narendra Modi government had created financial crisis across the country by putting a ban on Rs. 500 and 1000 notes in November last year. Later new notes of the denomination of Rs 2000 and Rs. 500 were issued. No… Read More
  • PTI women activists throw eggs, tomatoes at Ayesha Gulalai Lahore : Incidents of attacking political leaders in Pakistan have been on the rise this month. Following the shoe throwing incident on former prime minister Nawaz Sharif during his visit to Jamia Naeemia seminary in Garhi S… Read More
  • ‘Office of RG’ Twitter account renamed ‘Rahul Gandhi’ New Delhi : The official Twitter account of Congress Party president Rahul Gandhi has been renamed @RahulGandhi from the former @OfficeOfRG. Known for his Twitter banters in openly criticising the union government, the Congr… Read More
  • Hyderabad to Bangaluru SpiceJet flight veered off Bengaluru : A SpiceJet aircraft SG 1238, arriving from Hyderabad, veered off the runway at Bengaluru Airport on Friday. The incident happened late in the evening, damaging four runway lights. During the course of the runway’… Read More
  • Clear Saturday morning in Delhi New Delhi: It was a clear Saturday morning in the national capital with minimum temperature recorded at 17.5 degrees Celsius, one notch above the season’s average, the weatherman said. “The sky will remain clear in the day a… Read More

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.