Monday, 5 November 2018

عاطف مشال پاکستان میں نئے افغان سفیر تعینات  

اسلام آباد: افغان حکومت نے عاطف مشال کو ڈاکٹرعمر ذخیلوال کی جگہ پاکستان میں اپنا سفیر تعینات کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر ذخیلوال کے مستعفیٰ ہونے کے بعد عاطف مشال کو پاکستان میں افغان سفیر تعینات کردیا گیا ہے، اس حوالے سے باضابطہ طورپر پاکستان حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے، پاکستان کی جانب سے رسمی منظوری کے بعد ان کی تقرری کا اعلان کردیا جائے گا۔

اس سے قبل عاطف مشال نے افغان کرکٹ بورڈ کے چیرمین کے فرائض انجام دیے تھے اور ستمبر میں انہوں نے کرکٹ بورڈ کی سربراہی سے استعفی دے دیا تھا۔

The post عاطف مشال پاکستان میں نئے افغان سفیر تعینات   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JCthgB
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.