راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک روس مشقیں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا بہترین فورم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی انسداد دہشت گردی سینٹر پبی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے پاک روس مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا اور شریک دستوں کے عزم ، مہارت اور پیشہ ورانہ معیار کی تعریف کی۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دورے کے دوران کہا کہ پاک روس مشقیں فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے کا بہترین فورم ہیں۔
The post پاک روس مشقیں فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا بہترین ذریعہ ہیں، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RyzLjj
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.