Friday, 2 November 2018

ٹم ساؤتھی نے گرین شرٹس پر جوابی وار کا عزم ظاہر کردیا

 دبئی: نیوزی لینڈ کے پیسر ٹم ساؤتھی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ کی غلطیاں دوسرے میں نہیں دہرائیں گے۔

اپنے ایک انٹرویو میں ٹم ساؤتھی نے کہا کہ ابوظبی میں جیت کے قریب پہنچ کر ہار جانے پر ہر کھلاڑی کو مایوسی ہوئی لیکن مثبت پہلو یہ ہے 7 ماہ کے طویل وقفے کے بعد میدان میں اترنے والی ٹیم نے پاکستان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، گرین شرٹس اپنی شاندار کارکردگی کے بل بوتے پر ہی عالمی نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔

ٹم ساؤتھی نے مزید کہا کہ کیویز بعض موقع پر چند غلطیاں نہ کرتے تو میزبان ٹیم پر قابو پایا جا سکتا تھا، فتح کے اتنے قریب آ جانے سے یہ حوصلہ ضرور ملا ہے کہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس کو دباؤ میں لاتے ہوئے سیریز میں کم بیک کر سکتے ہیں، کیوی فیلڈرز نے مشکل کنڈیشنز میں شاندار کارکردگی پیش کی،بولرز کے حوصلے بھی جوان ہیں، دوسرے میچ میں فتح حاصل کریں گے۔

The post ٹم ساؤتھی نے گرین شرٹس پر جوابی وار کا عزم ظاہر کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2F18Jjd
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.