سری نگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ایک بار پھر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے رات گئے ضلع کپوارہ کے علاقے ساگی پورہ کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ شہید ہونے والے کشمیری نوجوان کی شناخت نصیر تیلی کے نام سے ہوئی جو ضلع بارہ مولا کا رہائشی تھا۔
دوسری جانب قابض فوج نے نوجوان کی شہادت پر احتجاج کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو بند کروادیا جب کہ وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے تاہم تمام تر پابندیوں کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں نے شہید ہونے والے نوجوان کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔
The post مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Rvt6pZ
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.