Tuesday, 13 November 2018

سارہ علی خان اپنی سوتیلی ماں کے نقش قدم پر چلنے کی خواہشمند

ممبئی: بالی ووڈ میں نئی نئی انٹری دینے والی اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سوتیلی ماں کرینہ کپور خان کے کام کرنے کے انداز سے بے حد متاثر ہیں اور ان کے نقش قدم پر چلنا چاہتی ہیں۔

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان اپنی سگی ماں سے نہیں بلکہ سوتیلی ماں کرینہ کپور خان کے کام کرنے کے انداز سے متاثر ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور بہت ہی حیرت انگیز خاتون اور پروفیشنل اداکارہ ہیں جو گھر اور کام دونوں کو بہت اچھے طریقے سے لے کر چل رہی ہیں،  لہٰذا میں بھی اپنے کام کو بالکل اُسی طرح لے کر چلنا چاہتی ہوں جیسے کرینہ لے کر چلتی ہیں۔

فلموں میں انٹری پر اپنے والد سیف علی خان کے ردعمل کے حوالے سے سارہ نے کہا کہ  میرے والد نے میری بہت زیادہ حمایت کی ہے تاہم وہ ہمیشہ چاہتے تھے کہ میں فلم انڈسٹری میں انٹری سے قبل اپنی پڑھائی پوری کروں۔

واضح رہے کہ سارہ علی خان کی پہلی بالی ووڈ فلم ’کیدار ناتھ‘ 7 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی جس میں اداکار سشانت کپور ان کے ہمراہ مرکزی کردارمیں نظر آئیں گے۔ سارہ اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ اپنی پہلی فلم کی ریلیز سے قبل ہی وہ سپر اسٹاررنویر سنگھ کے ساتھ فلم ’سمبا‘ میں بھی مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔’سمبا‘ کا ٹریلر دپیکا رنویر کی شادی کے دودن بعد ریلیز کیا جائے گا۔

The post سارہ علی خان اپنی سوتیلی ماں کے نقش قدم پر چلنے کی خواہشمند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OGkMCi
via IFTTT

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.