کراچی: سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب تحقیقات پر اعتراض نہیں ہے، نیب سے تحقیقات میں تعاون کریں گے لہذا ضمانت دی جائے اور نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور دیگر کے خلاف نیب تحقیقات کررہی ہے اور اسی وجہ سے نیب نے قائم علی شاہ کو کال اپ نوٹس جاری کیا تھا۔
The post قائم علی شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2za4893
via IFTTT
0 comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.